مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستان وار پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیک کا دعوی کیا ہے کہ جبکہ پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ہندوستان کے دعوے کی تردید کی ہے۔ ہندوستان کے ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ کا بھارتی میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے۔ گزشتہ رات ہمیں اطلاع ملی کی لائن آف کنٹرول پر آزاد کشمیر کی جانب سے کچھ تخریب کاروں نے جموں وکشمیر میں داخل ہو کر بھارتی فوج پر حملہ کرنے کے لئے پوزیشنیں لے رکھی ہیں جس پر بھارتی فوج کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کی گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فورسز کے آپریشن میں اہم ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس میں در انداز اور ان کے سہولت کار بھی شامل ہیں۔ ادھر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن نہیں بلکہ کراس بارڈر فائرنگ تھی جس کا اسی طرح بھرپور جواب دیا گیا۔ واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان گزشتہ رات ایل او سی پر پونچھ ، بٹل، کبل اور دودھنیال سیکٹر میں فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوا ہے۔
ہندوستان کے ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیک کا دعوی کیا ہے کہ جبکہ پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ہندوستان کے دعوے کی تردید کی ہے۔
News ID 1867249
آپ کا تبصرہ